سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رانا شہزاد ) مسلم لیگ (ن) کے سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سئینر رہنما مسلم لیگ ن نوابزادہ مظہر علی خان لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،نوابزادہ مظہرعلی خان کئی دن سےعلیل تھے۔
وہ نوابزادہ خاندان کےسربراہ اورقومی اسمبلی کےسابق ممبر تھے،نوابزادہ مظہرعلی خان 2013 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیت کر ایم این اے منتخب ہوئے،مرحوم نوابزادہ مظہر علی خان ایک بار ایم پی اے اور ایک بار ایم این اے رہ چکے ہیں۔