کانگو حکومت اور باغی گروپ میں امن معاہدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افریقی ملک کانگو کی حکومت اور باغی گروپ ایم 23 کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط ہوگئے۔
کانگو حکومت اور باغی گروپ کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدہ امریکا، قطر اور افریقی یونین کی کوششوں سے امن معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔
مشرقی کانگو میں باغی گروپ اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں رواں برس ہزاروں افراد ہلاک اور بے گھر ہوچکے ہیں۔
کانگو میں نسلی امتیاز، زمین اور معدنی وسائل پر قبضے کی جنگ جیسے تنازعات کئی دہائیوں سے چلے آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو جنوبی افریقہ لانے والی پرُ اسرار فلائٹ کی تحقیقات شروع