موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Nov 16, 2023 | 20:24:PM
موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  جمعہ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے  جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور   مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،اور   صبح  کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ  مری، گلیات اورگردونواح  میں سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،   صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک،سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے کو چھٹی، نوٹیفکیشن جاری

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا جبکہ دالبندین، نوکنڈی اور گر دو نواح میں  ہلکی  بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ    کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔