بارشوں کی خوشخبری، ساتھ  ہی ژالہ باری کا بھی خطرہ

May 16, 2026 | 18:03:PM
 بارشوں کی خوشخبری، ساتھ  ہی ژالہ باری کا بھی خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے  پنجاب ،بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،  گلگت بلتستان اور کشمیر میں 19 سے 22 مئی تک آندھی ، بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔ اس دوران  سندھ میں ہیٹ ویوو برقرار رہے گی۔ سندھ میں موسم  خشک رہنے کے ساتھ گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے انیس سے بائیس مئی کے دوران ملک بھر کے لیے نیا  الرٹ جاری کیا ہے۔ساین ڈی ایم اے کے  مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔ البتہ سندھ بھر میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا