جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکراگیا

May 16, 2026 | 15:07:PM
جدہ سے لاہور آنیوالی پرواز سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکراگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)جدہ سے لاہور آنیوالی نجی ایئرلائن ایئر بلو کی پرواز سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکراگیا۔
پرندہ طیارے کے انجن نمبرون سے ٹکرایا،پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔
دوسری طرف لاہور سے کراچی آنیوالی ایئر بلو کی پرواز 401کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی،پرواز کو صبح10بجے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھالیکن تاحال روانہ نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:کھاد اورکیڑے مار ادویات پر ٹیکس بڑھے گا یا نہیں؟اہم فیصلہ

ایئرپورٹ پر مسافروں نے اس پر شدید احتجاج کیاہے،ایئر لائن عملے اور مسافروں کے درمیان تکرار بھی ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔