پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر شامل

May 16, 2024 | 21:29:PM
پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان فٹ بال ٹیم میں ایک اور پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر شامل ہو گیا ،آدم خان کو سعودی عرب کیخلاف میچ کیلئے کیمپ میں بلایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’بلیک برن روورز ‘انڈر 21 ٹیم سے کھیلنے والے گول کیپر آدم خان کیمپ میں طلب کرلیے گئے،آدم خان کو سعودی عرب کیخلاف میچ کے لیے کیمپ میں بلایا گیا ہے،بلیک برن روورز نے پاکستان کیمپ کےلئے آدم خان کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا،واضح رہے کہ سعودی عرب کے خلاف میچ کیلئے ابتدائی کھلاڑیوں کا کیمپ 17 مئی سے شروع ہوگا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میچ 6 جون کو ہوگا،پاکستان فٹبال ٹیم 11 جون کو تاجکستان سے اووے میچ بھی کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا