پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا

May 15, 2024 | 23:18:PM
پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستانی عوام کیلئے معاشی میدان کے بعد اب کھیلوں کے میدان سے بھی اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان ہاکی ٹیم کے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد  اب پاکستان والی بال ٹیم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں کرغزستان کو 0-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ بنائی ،پاکستان نے مسلسل 4میچز جیت کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی ہے،کرغزستان کیخلاف پاکستان نے 18-25، 25-27، 25-27 سے کامیابی حاصل کی،ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل ایران کیخلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا محض ایک سیاسی بیان تھا، مولانا فضل الرحمان