عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا محض ایک سیاسی بیان تھا، مولانا فضل الرحمان

May 15, 2024 | 23:06:PM
عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا محض ایک سیاسی بیان تھا، مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی یو ٹرن لے لیا، ماضی کے حریف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے کے بیان کو سیاسی قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں صحافیوں سےغیر رسمی ملاقات کی جس میں ایک صحافی نے  ان سے  عمران خان سے متعلق پرانے بیان کا پوچھا جس پر مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ عمران خان  کو یہودی ایجنٹ کہنے کا ان کابیان سیاسی تھا،انہوں نے کہا کہ دس، بارہ سال بانی پی ٹی اور ہم مد مقابل رہے ہیں، یہودی ایجنٹ کہنا گالی نہیں ہے بلکہ یہ احتجاج کا عنوان ہے،جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں یہودی ایجنٹ کیوں کہہ رہا تھا، پی ٹی آئی والے پہلے آتے تو بھی ان کے سامنے اپنا موقف رکھتا، آج بھی رکھا ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے امکان کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے، مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو حوصلہ افزائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی متوقع ہے ؟وزیر اعظم کو بھجوائی گئی سمری سامنے آگئی