نہال ہاشمی سے سینیٹر وقار مہدی کی ملاقات، گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
کیپشن: گورنر سندھ نہال ہاشمی سے سینیٹر وقار مہدی ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔سینیٹر وقار مہدی نے گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر نہال ہاشمی کو مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں باہمی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز اور نواز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا