مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں
کیپشن: نوازشریف، مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند ہوگئیں۔
احتساب عدالت نے مریم نواز اور نواز شریف کےخلاف چودھری شوگر ملز کیس کی تحقیقات بند کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی تفتیش بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
نیب پراسیکیوٹر نے درخواست کے حق میں دلائل مکمل کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:17سے 20 مارچ تک تیز ہواؤں ،گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ،محکمہ موسمیات نے سردیوں کی نوید سنا دی