سینئراداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں

Mar 16, 2026 | 14:19:PM
سینئراداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
انسٹاگرام پر 2.4 ملین فالووز رکھنے والی صبا فیصل لاہور میں اہلِ خانہ کے ساتھ رمضان کے آخری ایام گزار رہی ہیں،حال ہی میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں، دیگر اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک افطار ڈنر کا انتظام کیا۔

 انہوں نےاس موقع پر ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کھانا تیار کرتی اور مہمانوں کو پیش کرتی نظر آئیں،اس موقع پر انہوں نے خوبصورت آف وائٹ سلک کی لمبی شرٹ اور پتلون پہنی، لیکن دوپٹہ نہیں استعمال کیا جس پر انہیں تنقید کا سامناکرناپڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسکرایوارڈز 2026کا میلہ، ون بیٹل آفٹر این ادر بہترین فلم قرار
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز کے کمنٹس میں صارفین نے ان کی اسٹائلنگ پر سوال اُٹھا ئے ہیں اوروہ مداح رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی اسٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دیئے ہیں۔