سندھ کے بجٹ میں زراعت کیلئے4 ارب 97 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز 

Jun 16, 2026 | 21:20:PM
سندھ کے بجٹ میں زراعت کیلئے4 ارب 97 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)آئندہ مالی سال سندھ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زراعت کیلئے4 ارب 97 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق اوقاف اور  زکاۃٰ عشر کیلئے31.35 کروڑ روپے، بورڈ آف ریونیو کیلئے16 کروڑ روپے ،کلچر اور آرکائیو کیلئے اے ڈی پی میں 2 ارب 77 کروڑ روپے ،سکول تعلیم کیلئے سندھ سالانہ ترقیاتی پروگرام  میں 41 ارب 44 کروڑ روپے ،کالج تعلیم کیلئے اے ڈی پی میں 3 ارب50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح ایمپاورمنٹ پی ڈبلیو ڈی کیلئے اے ڈی پی میں 3 ارب 50 کروڑ روپے ،سندھ ٹیکنیکل تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے91 کروڑ روپے ، یونیورسٹی اور بورڈز کیلئے4 ارب روپے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انرجی کیلئے 15.63 ارب روپے،انرجی سے تھر کول انفراسٹرکچر کیلئے4.22 ارب روپے ، ماحولیات کیلئے54.10 کروڑ روپے ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیلئے6.30 کروڑ روپے ، فنانس کیلئے9.22 ارب روپے ، خوراک کیلئے10.10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

دستاویز کے مطابق بجٹ میں جنگلات اور وائلڈ لائف کیلئے4.83 ارب روپے، گورنرز سیکریٹریٹ  کیلئے3.19 کروڑ ، صحت کیلئے39 ارب 17 کروڑ روپے ،ہیومن رائٹس کیلئے6.30 ارب روپے ،صنعت و تجارت کیلئے61.10 کروڑ روپے ،اطلاعات  کیلئے 10کروڑ 40 لاکھ روپے مختص،سرمایہ کاری کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی ۔

سندھ کے بجٹ میں اریگیشن کے لئے 63 ارب 33 کروڑ روپے ، لیبر اور ہیومن ریسورس کے لیے 1.92کروڑ روپے ، قانون اور پراسیکیوشن کے لئے 1.92 کروڑ روپے ، لائف سٹاک اور فشریز کے لئے 6 ارب 17 کروڑ روپے، لوکل گورنمنٹ کےلئے 110 ارب19 کروڑ روپے،کراچی میگا پروجیکٹ کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 10 ارب 4 کروڑ روپے ، مائن اور منرلز کے لئے 3.85 کروڑ روپے ، مانیٹری افیئرز کے لئے 1 ارب 12 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ نئی ڈویلپمنٹ کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ۔

دستاویز کے مطابق پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لئے 9.95 ارب روپے ، پاپولیشن ویلفئیر کیلئے10.64 کروڑ روپے ، سندھ اسمبلی کے لیے 11 کروڑ روپے ، صوبائی محتسب کے لئے 3.70 کروڑ روپے ، پسماندہ اضلاع کے لیے 25کروڑ روپے خصوصی اقدامات کے تحت مختص  کئے گئے ہیں جبکہ  متبادل توانائی کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ۔

کھیلوں اور نوجوان نسل کیلئے2.33 ارب روپے، تھر کول انفراسٹرکچر کے لئے 10.50 ارب روپے ، ٹریننگ مینجمنٹ کے لئے 10 لاکھ روپے ، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے لئے 43 ارب 64 کروڑ روپے ، وومن ڈویلپمنٹ کے لئے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے ، ورک اینڈ سروسز کے لیے 143 ارب 33 کروڑ روپے ، کچےکے علاقوں میں بہتری کے لیے 1 ارب روپے ، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 380 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں فارن پروجیکٹ اسسٹنٹ سے 256 ارب 5 کروڑ روپے ،سندھ کو وفاقی پی ایس ڈی پی گرانٹ کی مد میں 64.33 ارب روپے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے مجموعی طور پر 719 ارب 88 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: بجٹ - پاکستان - سندھ
ٹیگز: