ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 16, 2026 | 20:56:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہر تیز ہوائیں /آندھی چلنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تا ہم کوہستان ،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بٹگرام ، کا لام ، پاڑاچنار، وزیرستان اور سوات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بعد ازدوپہر مری، گلیات، جہلم ، قصور،ملتان ، راجن پور، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم شمالی /مغر بی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد اور خضدار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکا نہ اور دادو میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش کی توقع ہے ۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  نوکنڈی48،سبی،دادو 47، دالبندین اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا سے مذاکرات کتنے مرحلے اور کیا معاملات زیر بحث آئینگے؟ایرانی وزیر خارجہ کا اہم انکشاف

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: