کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، شہر میں مجموعی تعداد 11 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم رند)کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، جس کے بعد کراچی میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈیفنس کے رہائشی 26 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ مریض کو دو روز قبل طبیعت خراب ہونے پر نیپا اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق مریض کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد ایم پاکس کی تشخیص کی گئی۔ مریض کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق نیپا اسپتال میں اب تک ایم پاکس کے 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی بھر میں اس مرض کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی مشورہ حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا؛فیصل واوڈا