سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 3414 ڈالر پر آگئے۔
مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی سے تین لاکھ 62 ہزار 300 روپے اور دس گرام 600 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 10 ہزار 613 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی کی قیمت برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان