میجر کرکٹ لیگ: حارث رؤف کا جادو چل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔
سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے لاس اینجلس کے خلاف 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
حارث رؤف کی برق رفتار گیندوں نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔
ان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاس اینجلس کی ٹیم بڑا سکور بنانے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی۔
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے۔
فینز نے بھی ان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔
مزید پڑھیں:خاتون باکسر عالیہ سومرو کو ابو ظہبی میں مقابلے کیلئے46.5 لاکھ روپے کا چیک جاری