پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر سٹیج پر گھسیٹ لیا ، ویڈیو وائرل

Jun 16, 2025 | 10:02:AM
پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے مداح کو بالوں سے پکڑ کر سٹیج پر گھسیٹ لیا ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ریپر طلحہ انجم ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ انجم سٹیج پر موجود ہیں جب اچانک وہ ہجوم کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور کسی مداح کو اسٹیج پر لانے کا کہتے ہیں اس شخص کو گھسیٹ کر اسٹیج کی طرف لایا جاتا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم میں سے کسی نے ان کی طرف بوتل پھینکی جو مبینہ طور پر وہی شخص تھا۔

طلحہ اور ان کے ساتھ موجود ایک اور شخص بوتل پھینکنے والے اس مداح کو بالوں سے پکڑ کر سٹیج پر گھسیٹ لیتے ہیں جس کے بعد سکیورٹی اہلکار اسے بیک سٹیج لے جاتے ہیں۔

 ریپر کے ردِعمل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، کچھ لوگ طلحہ انجم کے اس رویئے کو غیر مناسب اور پرتشدد قرار دے رہے ہیں

 دیگر ان کے غصے کو ایک فطری انسانی ردعمل کہہ کر ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

واقعے سے متعلق طلحہ انجم یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔

 ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ واقعہ سکیورٹی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔