خانہ کعبہ میں نماز جمعہ کے روح پرور مناظر 

Jun 16, 2023 | 15:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسجد الحرام میں آج پہلے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے خانہ کعبہ لاکھوں نمازیوں سے بھر گیا اور اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ 

خانہ کعبہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے لاکھوں لوگ پہنچ گئے۔ راستوں پر بھی لوگوں نے صفیں بچھا لیں۔ حرم پاک مکمل طور پر عازمین سے بھر گیا۔حرم پاک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے 70 ہزار سے زائد پاکستانی موجود تھے۔

معاونین حرم مکہ کے اطراف میں پاکستانی عازمین کی رہنمائی کر تے رہے۔ حرم گائیڈز ہاتھوں میں قومی پرچم لئے اجیاد، جرول، غزہ اور کدئی کے بس اڈوں پر کھڑے  دیکھے گئے۔