اسلامو فوبیا ،دو مشتبہ افراد کی مسجد میں گھسنے کی کوشش

Jun 16, 2021 | 09:58:AM
اسلامو فوبیا ،دو مشتبہ افراد کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا ایک اور واقعہ پیش آیا دو افراد کی اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ایک  خاتون اور مرد نے مسجد میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی،ملزم مسجد میں دھماکہ خیز مواد لگانا چاہتے تھے، جس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی  گئی۔

پولیس کے مطابق مسجد میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ یا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔امکان ہے کہ دونوں افراد نشے میں  تھے،ملزمو ں کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزموں نے مسجد انتظامیہ  کو  سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی  دیں اور مسجد میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تھی، گرفتار افراد میں ایک 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون شامل ہے،ملزمو ں کیخلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کیا یہ ہیں ہمارے حکمران ۔۔قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد شاہد آفریدی کا ٹو یٹ