پرائیویٹ کمپنی نے کراچی-تربت-کوئٹہ اور کراچی-بہاولپور- اسلام آباد فلائٹس کا آغاز کردیا

Jul 16, 2026 | 20:38:PM
پرائیویٹ کمپنی نے کراچی-تربت-کوئٹہ اور کراچی-بہاولپور- اسلام آباد فلائٹس کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرائیویٹ ائیر لائن ساؤتھ ایئر نے کراچی سے ڈومیسٹک پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پی اے اے نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی ساؤتھ ایئر نے کراچی سے کوئٹہ (بذریعہ تربت) اور اسلام آباد (بذریعہ بہاولپور) کے لیے پروازیں شروع کی ہیں، تربت کے لیے فلائٹ Z8911 جبکہ بہاولپور کے لیے فلائٹ Z8942 آج صبح  روانہ ہوئیں۔

 ایئرلائن تربت روٹ پر ہفتہ وار ایک جبکہ بہاولپور روٹ پر ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔

ساؤتھ ایئر کراچی سے پشاور، رحیم یار خان، سکھر اور گوادر کے لیے بھی پروازیں چلائے گی۔

ساؤتھ ائیر نے اپنی سروس کا آغاز  اے ٹی آر 72-600 طیاروں سے کیا ہے۔

ساؤتھ ائیر کی چیف ایگزیکٹو افسر نشاط فاطمہ نے بتایا کہ کمپنی مستقبل قریب میں اپنے فضائی بیڑے اور روٹس کے نیٹ ورک میں مزید توسیع کرے گی تاکہ ملک کے زیادہ سے زیادہ شہر جدید فضائی سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے اپنے بحری کارکنوں کو آبنائے ہرمز میں جانے سوالے جہازوں پر کام کرنےسے روک دیا