42 ہزار روپے بجلی کا بل دیکھ کر مزدور پھندے سے جھول گیا

Jul 16, 2026 | 09:56:AM
42 ہزار روپے بجلی کا بل دیکھ کر مزدور پھندے سے جھول گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے بھوتن پورہ میں فیکٹری کے مزدور نے گھر میں پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ متوفی جون کا بجلی کا بل 42 ہزار روپے آنے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:7 سالہ بھائی نے 9 سالہ بہن کو گولی مار دی