پی ٹی آئی کا بانی کی رہائی،حکومت سے ثالثی کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ، حافظ نعیم نے شرط رکھ دی

Jul 16, 2025 | 22:18:PM
پی ٹی آئی کا بانی کی رہائی،حکومت سے ثالثی کیلیے جماعت اسلامی سے رابطہ، حافظ نعیم نے شرط رکھ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی اور حکومت کے ساتھ ثالثی کےلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا ہے۔

اس بات کا دعویٰ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کیا اور بتایا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے کچھ عرصہ قبل ہمارے ساتھ رابطہ کیا کہ ثالثی کروا دیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا کہ پہلے جاکر عمران خان سے منڈیٹ لیکر آؤ، حافظ نعیم کے مطابق ہم نے کہا کہ جماعت اسلامی ثالثی کروانے کےلیے تیار ہے مگر ہم حکومت سے اس وقت بات کریں گے جب آپ پہلے مکمل منڈیٹ لیکر آئیں گے۔ 

حافظ نعیم نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت پر واضح کردیا ہے کہ ثالثی کروانے کےلیے ضروری ہے کہ پہلے آپ کے درمیان شفافیت لائی جائے، ہم نے اپنی جماعت کا اجلاس بلا کر فیصلہ کیا کہ اگر پی ٹی آئی بانی اپنی بات پر قائم رہتے ہیں اور ثالثی کا منڈیٹ دیتے ہیں تو پھر حکومت سے بات کریں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ وقت ہے ہمیں سب کو ملکر ملک کو آگے لیکر چلنا ہے، اس وقت بے شمار مسائل ہے جن کو سب نے ملکر ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشعال خان کو سینیٹ کا ٹکٹ کیسے ملا، وہ کس گروپ کا حصہ ہیں؟ ساری حقیقت سامنے آگئی