ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے پر کالی گھٹائیں چھٹنے لگیں

Jul 16, 2025 | 21:09:PM
ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے پر کالی گھٹائیں چھٹنے لگیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )  بھارتی حکومت نے انڈین کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت مقابلہ ہوگا ۔

 بھارت نے ایشیاکپ پر ہتھیار ڈال دیئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ایشیاکپ میں پاکستان کےخلاف کھیلنے کے بھارتی کرکٹ بورڈ کو حامی بھر دی۔  بھارت کے وزیر کھیل منسکھ منداویا  کے بیان کے بعد صورتحال واضح ہونے لگی۔

 نیشنل اسپورٹس پالیسی کے دوران بھارتی وزیر کھیل نے کہاکہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے،ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی انٹرنیشنل مقابلے میں کھیلنے پر مسئلہ نہیں۔

  بھارتی وزیر کھیل نے کہاکہ کرکٹ ہو، ہاکی یا کوئی  اور کھیل ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ۔ باہمی سیریز یا مقابلوں کے حوالے سے حکومتی مؤقف کا سب کو معلوم ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ 5 سے 21 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاک بھارت ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 اور 14 ستمبر کو مد مقابل ہوں گی۔
 

یہ بھی پڑھیں :ای ٹیکسی سروس، الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دینے کا فیصلہ