غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

Jul 16, 2023 | 10:20:AM
نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ یکم محرم کو نیا غلاف کعبہ تبدیل کیا جائیگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ یکم محرم کو نیا غلاف کعبہ تبدیل کیا جائیگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ان میں غلاف تیار کرنے والی فیکٹری کے انجینئرز اور فنی شعبے کے ماہرین شامل ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 670 کلوگرام ریشم کو سیاہ رنگ میں رنگا گیا ہے، غلاف کعبہ کو قرآنی آیات سے سونے اور چاندی کے دھاگوں سے بُنا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کے بعد الرٹ جاری

اس عمل میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی استعمال کی گئی ہے ، غلاف کعبہ نئے سال ہجری کے پہلے روز تبدیل کیا جائیگا۔