دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہلاکتوں کے بعد الرٹ جاری

Jul 16, 2023 | 09:26:AM
 شدید گرمی نے یورپ سے لے کر امریکا اور جاپان تک دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت  54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں۔ شدید گرمی نے یورپ سے لے کر امریکا اور جاپان تک دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت  54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  یونان بھر میں ہیٹ ویو ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت محنت نے دوپہر بارہ سے شام پانچ بجے تک ڈیلوری کے کام پر پابندی لگادی ہے۔

اٹلی کی وزارت صحت نے روم سمیت سولہ شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ایتھنز کا درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ فرانس، جرمنی، اسپین اور پولینڈ کے علاقے بھی شدید درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہیں۔

مشرقی جاپان کے کچھ حصوں میں آج درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت 9 روپے کم کر دی اور  ڈیزل 7 روپے فی لٹر سستا کر دیا

کیلیفورنیا سے ٹیکساس تک امریکی ریاستیں طاقتور ہیٹ ویوو کی لپیٹ میں ہیں، ایریزونا کے ریاستی دارالحکومت فینکس میں پارہ 43 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ لاس ویگاس کی موسمی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو صحرائی گرمی سے زیادہ خطرناک ہے۔ کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں پارہ آج 54 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مراکش، اردن، عراق میں ہیئرڈرایئر کی طرح چلنے والی ہوا سے درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ جبکہ دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے کئی علاقوں میں گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔