ایک بار پھر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی خبریں زیرِ گردش، اصل کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم سکندر حیات نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبروں پر واضح کیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکول 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
یہ اعلان شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پیدا شدہ ابہام کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ موسمِ سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں اور طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹی دی گئی تھی، اب تک بچے 27 دن کی تعطیلات سے لطف اندوز ہو چکے ہیں اور مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر موسم کی پیش گوئیوں اور درجہ حرارت کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا اور آئندہ ہفتے کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول کھولے جائیں گے۔
لاہور میں دھند اور سرد ہوا نے روزمرہ زندگی سست کر دی ہے، ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیا گیا جو عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر آلودگی کی سطح ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لڑکی نے گاڑی میں بیٹھی ماں اور بچے کو حادثے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل