عام انتخابات: گوگل کا ’’پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ‘‘ کا صفحہ جاری

Jan 16, 2024 | 15:01:PM
گوگل نے عام انتخابات سے متعلق پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوگل نے عام انتخابات سے متعلق پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری کر دیا۔ 

8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاسی جماعتوں، ان کے نامزد امیدواروں اور دیگر متعلقہ موضوعات کے بارے میں آن لائن معلومات تلاش کریں گے تا کہ انہیں انتخابی عمل میں مدد حاصل ہو سکے۔

ذرائع ابلاغ اور عوام کو اس ڈیٹا تک آسان رسائی کی غرض سے گوگل نے  ’’گوگل ٹرینڈز پاکستان جنرل الیکشن‘‘ کے نام سے ایک صفحہ متعارف کرایا ہے جو انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کے بارے میں سوالات، موضوعات اور دلچسپیوں کے حوالے سے معلومات کو پیش کرتا ہے۔

اس صفحے پر ملک کے ہر حصے میں انتخابات کے حوالے سے تلاش کیے جانے والے ٹاپ موضوعات مثلاً معیشت، ٹیکس اور اجرتوں کے بارے میں اعداد و شمار شامل ہیں۔ گوگل ٹرینڈز پیج کے تمام چارٹس کو کسی بھی ویب سائٹ پر شامل کیا جا سکتا ہے جہاں یہ خود بخود اپ ڈیٹ بھی ہوتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل ٹرینڈز کی جانب سے پاکستان میں متعارف کردہ یہ صفحہ عام انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا سروے نہیں ہے اور نہ ہی ووٹنگ کے بارے میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ صفہ محض وقت گزرنے کے ساتھ مقامی سطح پر مخصوص موضوعات کے بارے میں لوگوں کی دلچسپی اور تلاش کو ظاہر کرے گا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے سخت سیکیورٹی پلان، لاہور پولیس کیلئے مشکلات کھڑیں

کسی خاص سوال میں اضافہ اس بات کی عکاسی نہیں کرتا کہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی معنوں میں "زیادہ مقبول" ہے یا "جیت" رہی ہے۔ رجحانات کے صفحے کو زیادہ سے زیادہ کارآمد بنانے اور معلومات کے حصول کے لیے’’ گوگل نیوز انیشی ایٹو ویب سائٹ‘‘ ملاحظہ کیجیے۔