الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے سخت سیکیورٹی پلان، لاہور پولیس کیلئے مشکلات کھڑیں

Jan 16, 2024 | 14:11:PM
الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے سخت سیکیورٹی پلان، لاہور پولیس کیلئے مشکلات کھڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک )عام انتخابات2024 کیلئےالیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب پولیس کو دیا گیا سیکیورٹی پلان ٹھس ، جاری ایس اوپیزپولیس کیلئےمشکلات کاباعث بن گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے  جاری ایس او پیز میں کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر6پولیس اہلکارتعینات  کیے جائیں جبکہ حساس پولنگ سٹیشن پر5اورسی کیٹیگری کےپولنگ سٹیشن پر4اہلکارلگائے جائیں، لاہور میں ٹوٹل 4300 سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے، لاہور پولیس کے پاس سکیورٹی لگانے کیلئے اتنی نفری ہی موجود نہیں۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے پہلی بار 16ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے ہیں، 18ہزارسے زائدنفری دیگراضلاع سےمانگی جا رہی ہے ،پاک فوج اور رینجرز سکیورٹی کے لیے بھی حکومت کو درخواست کر دی گئی،سخت سکیورٹی فارمولاکےباعث نفری کودیگراضلاع سےبلوایاجائیگا۔ 
یہ بھی پڑھیں : فیڈرل بورڈ کا امتحانی نظام میں مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا فیصلہ