بلدیاتی انتخابات ؛ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا سب سے بڑانتیجہ آ گیا

Jan 16, 2023 | 21:49:PM
بلدیاتی انتخابات، ڈسٹرکٹ سینٹرل، نتیجہ،
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلدیاتی انتخابات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کا سب سے بڑانتیجہ آ گیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم واضح اکثریت سے کامیاب ہو گئے،حافظ نعیم الرحمان اور ذوالفقار احمد کی جوڑی نے 6 ہزار 388 ووٹ حاصل کئے۔
حافظ نعیم الرحمان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن یوسی 8 الفلاح سے چیئرمین کے امیدوار تھے،حافظ نعیم کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر نے 1ہزار 815 ووٹ حاصل کئے،پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ 9سو 49 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے،حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بدین: بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب