بدین: بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب

Jan 16, 2023 | 21:40:PM
بدین، بلدیاتی انتخابات، خاندان، 6افراد منتخب،
کیپشن: کونسلر بننے والے افراد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بدین میں بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے سائیں بخش جمالی، ان کے 3 بھائی، بیٹا اور بھتیجا کامیاب قرار پائے۔ یونین کونسل38 میں پیپلز پارٹی کے سائیں بخش جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوئے۔
 یونین کونسل37 میں سائیں بخش جمالی کے بھائی عطا جمالی ضلع کونسلر منتخب ہوئے۔ یونین کونسل 33 میں سائیں بخش کے دوسرے بھائی غلام رسول جمالی چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔
یونین کونسل38 میں تیسرے بھائی صدر جمالی بھی چیئرمین منتخب ہوے۔ یونین کونسل37 میں سائیں بخش جمالی کا بھتیجا حاکم علی جمالی چیئرمین منتخب ہوا جبکہ ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو باگو، وارڈ نمبر2 میں ان کا بیٹا خان صاحب جمالی کونسلر منتخب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار