طالبہ سے زیادتی، پرنسپل کو سزائے موت کا حکم

Feb 16, 2021 | 20:11:PM
 طالبہ سے زیادتی، پرنسپل کو سزائے موت کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں عدالت نے سکول پرنسپل کوگیارہ سالہ طالبہ سے زیادتی کرنے پر سزائے موت سنادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرپٹنہ میں پرنسپل  اروند کمار نے 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ عدالت نے سکول پرنسپل اروند کمار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جب کہ سکول کے دوسرے ٹیچر ابھیشیک کمار کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
 عدالت کے مطابق سکول پرنسپل نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام معاملہ کھل کر سامنے آیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور سکول پرنسپل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔عدالت نے لڑکی کے والد کو 15 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کے والد کو د ی جائے گی۔