برازیلین گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے

Dec 16, 2023 | 10:53:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 30 سالہ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے، کیمرے کی آنکھ میں محفوظ افسوس ناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں 30 سالہ برازیلین گلوکار پیڈرو ہنریک لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے مشہور گانے 'Vai Ser Tão Lindo' پر پرفارم کرتے، جھومتے ہوئے نظر آ رہے تھے، کنسرٹ میں شریک ان کے مداح بھی ان کے ہم آواز ہو کر ان کے ساتھ گانا گا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران اچانک ہی گلوکار گر جاتے ہیں اور موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستانی قوم متحد ،بزدل دہشتگرد کبھی ہرا نہیں سکتے:نگران وزیرِاعظم

میڈیا ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔  گلوکار کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ان کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ سویلان بیرٹو اور بیٹی زوئی شامل ہیں۔