باکسر عا مر خا ن کا کر تا رپو ر وزٹ،مودی کو اہم پیغا م دے دیا

Dec 16, 2020 | 19:52:PM
باکسر عا مر خا ن کا کر تا رپو ر وزٹ،مودی کو اہم پیغا م دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرتارپور کا دورہ کیا ہے۔عامر خان نے یہ دورہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے کیا جس پر انہوں نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مودی سرکار کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’میں بھارتی حکومت سے درخواست کروں گا کہ وہ سکھ کمیونٹی کو کرتار پور آنے کی اجازت دے۔‘اپنے ویڈیو  پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کو آزادی کے ساتھ عبادات کی اجازت دیتا ہے جبکہ انڈیا میں اس کا الٹ ہے، وہاں کشمیر اور بابری مسجد جیسے مسائل سامنے آئے ہیں۔دنیا کا کو ئی مذہب بھی کسی کو اپنی عبادتگاہوں میں آنے سے نہیں روکتا اس لئے وز یر اعظم مو دی بھی سکھو ں کو کر تا ر پو ر آنے کی کھلے دل سے اجا زت دیں۔