میجرلاریب قتل کیس ، ایک ملزم کو سزائے موت،دوسرے کو عمر قید

Dec 16, 2020 | 19:11:PM
میجرلاریب قتل کیس ، ایک ملزم کو سزائے موت،دوسرے کو عمر قید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی عدالت نے جی نائن گرین بیلٹ پر ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پرایک ملزم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے جی نائن گرین بیلٹ پر ایس ایس جی کمانڈو میجر لاریب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پرملزمان کو سزا کا فیصلہ سنا یا۔ میجر لاریب کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جی نائن کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نومبر2019کو جی نائن گرین بیلٹ پرڈکیتی کی واردات کے دوران لڑکی کی موجودگی میں فائرنگ کرکے میجر لاریب کو قتل کر دیا گیا تھا۔مقتول کے بھائی معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی اور دلائل دیئے۔فریقین کے دلائل اور پیش کئے جانے والے شواہد کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم بیت اللہ کو سزائے موت ، ملزم گل نصیب کو عمرقیدکے علاوہ بیت اللہ کو چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنایا۔