جعلی ادویات کے تدارک کیلئے 2D بارکوڈ نظام  متعارف کروانے کا فیصلہ

Aug 16, 2025 | 19:01:PM
 جعلی ادویات کے تدارک کیلئے 2D بارکوڈ نظام  متعارف کروانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزاد ترک)اسلام آباد سے جعلی ادویات کے تدارک کے لیے 2D بارکوڈ نظام  متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ، اس منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے فالو اپ اجلاس 20 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ڈریپ کی ڈیجیٹائزیشن کے بعد جعلی ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، بار کوڈ نظام دوا سازی کی صنعت کی ترقی کیلئے انقلابی قدم ثابت ہو گا۔

جعلی ادویات، مریضوں کی صحت اور فارما انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہیں، نظام سے مریضوں کا تحفظ اور فارما انڈسٹری برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں :کسی عہدے کی خواہش نہیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر