سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36 روپے کی کمی

Aug 16, 2025 | 15:01:PM
سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 36 روپے کی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سیمنٹ سستا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں سیمنٹ کی بوری 36 روپے سستی ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1412 روپے ریکارڈ کی گئی، ایک سال پہلے 50 کلو سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1448 روپے تھی۔

ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ بعض شہروں میں سیمنٹ کی بوری 1510 روپے تک بھی فروخت ہورہی ہے تاہم اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری 1367 اور راولپنڈی میں 1372 روپے کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سینئر  رہنما  جے یو آئی  کےگھر فائرنگ، ہلاکتیں، پارٹی میں صف ماتم

رپورٹ کے مطابق گوجوانوالہ میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1440، سیالکوٹ 1430، لاہور 1443، فیصل آباد میں 1370، سرگودھا 1400، ملتان 1409، بہاولپور1440 اور کراچی میں 1367 روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں سیمنٹ کی فی بوری کا ریٹ 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، پشاور میں 1350، بنوں میں 1340، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 رہا۔