بیٹے کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ،اہلیہ،  بیٹی اور بیٹا جاں بحق

Aug 16, 2025 | 14:57:PM
بیٹے کی فائرنگ، جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ،اہلیہ،  بیٹی اور بیٹا جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جےیوآئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی، اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :سیمنٹ کی قیمت میں بڑی کمی

لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی،واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا،ریسکیو حکام نےلاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیں ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہرہے۔