انگور کھائیں،  چربی گھٹائیں

Aug 16, 2022 | 15:05:PM
انگور کھایئں،  چربی گھٹایئں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگور جیسے مزیدار پھل کو دیکھ کر خود کو اسے کھانے سے روکنا بیشتر افراد کے لیے مشکل ہوتا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس پھل کو کھانا صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔

ویسٹرن نیوانگلینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 2 کپ کے برابر انگور کھانا جگر پر چربی چڑھنے کے مرض کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اسی طرح انگور کھانے کی عادت زندگی کی مدت بڑھانے میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔

محققین کے مطابق انگور کھانے سے جینیاتی نظام میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ چربی والی غذا کھانے والے افراد اگر اپنی خوراک میں انگور کا اضافہ کرلیں تو اینٹی آکسئیڈنٹس جینز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور اوسط  عمر میں 4 سے 5 سال کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

محققین کے مطابق اس پھل کو کھانے سے دماغ میں بھی جینز کے افعال میں تبدیلیاں آتی ہیں جو ذہن کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگور ایسا پھل ہے جو میٹابولزم کو بھی بدلتا ہے جس سے صحت مند وزن کو برقرار رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔