وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر کے سلسلے میں دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ قطر کے سلسلے میں دوحہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
قطر کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا جبکہ قطری مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی بھی پیش کی۔
وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا ۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف امیر قطرعزت مآب شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی،تمام مسافر محفوظ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے.