کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی،تمام مسافر محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد)کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ گدر اور دھابیجی اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں ٹرین کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی، ریلوے عملے نے فوری اقدامات کرتے ہوئے انجن کو ٹرین سے الگ کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پانے میں مدد فراہم کی، جس کے بعد صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کر لیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے، واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سیاسی جماعت ڈی لسٹ، ایم کیو ایم کو مہلت
حکام نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ پاکستان ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔