بھکر : 50 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھکر میں ایم ایم روڈ پر تیل سے بھرا ایک آئل ٹینکر الٹنے سے صورتحال سنگین ہو گئی جس کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر معطل کر دیا گیاہے۔
پیٹرولنگ پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد تیل موجود ہے جس کے باعث کسی بڑے حادثے کے خدشے کے پیش نظر علاقے کو مکمل طور پر کارڈن کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر پیٹرولنگ پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
حکام کے مطابق حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ آتشزدگی یا بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
ایم ایم روڈ کو عارضی طور پر مکمل بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی سے پشاور جانے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ڈی ایس پی پیٹرولنگ کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد صورتحال پر قابو پا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی جائے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کا بلوچستان کے طلبا کیلئے سکالر شپس کا اعلان