کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں پاکستان پیچھے نہیں بہت پیچھے رہ گیا

Apr 16, 2021 | 21:44:PM
کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں پاکستان پیچھے نہیں بہت پیچھے رہ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہریوں کو کورونا ویکسین لگوانے کے عمل میں پاکستان پیچھے نہیں بہت پیچھے رہ گیا۔دنیا کے 123 ملکوں میں پاکستان کا 120 نمبر ہے، بھارت تو پاکستان سے آگے ہے ہی کئی اور ممالک بھی آگے بڑھ گئے۔
پاکستان سے آگے نکل جانے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا، بنگلہ دیش، روانڈا، گھانا اور نائیجریا بھی شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر پاکستان میں اسی رفتار سے کام ہوتا رہا تو پوری آبادی کو ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے تیز ویکسی نیشن کا عمل اسرائیل میں جاری ہے، جہاں آدھی آبادی کو ویکسین دی جاچکی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی 85 روپے دستیابی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ