چینی 85 روپے دستیابی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

Apr 16, 2021 | 21:35:PM
چینی 85 روپے دستیابی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چینی کی 85 روپے فی کلو بلا تعطل ترسیل کیلئے ضلعی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
شہر میں 100سے زائد شوگر سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور نے ڈی سی کو شوگر سیل پوائنٹ قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
کمشنر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہرمیں چینی دستیابی یقینی بنانے کیلئے سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں، رمضان بازاروں میں بھی چینی کی باآسانی دستیابی ہونی چاہئے۔محمدعثمان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت اولین ترجیح ہے، انتظامیہ کوئی کسراٹھانہ رکھے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے اسلام پورہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیا کے معیار، قیمتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کامقصدعام آدمی کوریلیف دینا ہے، صارفین کوحقیقی معنوں میں ریلیف ملتا نظر آناچاہئے چینی کے سٹال پررش کم کرنے کیلئے کاؤنٹرزکی تعدادمیں اضافہ کیاجائے۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلومیں دستیاب ہے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا اپنے حمایتی ارکان اسمبلی کیلئے اہم پیغام