جہانگیر ترین کا اپنے حمایتی ارکان اسمبلی کیلئے اہم پیغام

Apr 16, 2021 | 21:10:PM
جہانگیر ترین کا اپنے حمایتی ارکان اسمبلی کیلئے اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)جہانگیر ترین نے اپنے حمایتی اراکان اسمبلی کو اہم پیغا م جا ری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے حمایتی ارکان اسمبلی کسی بھی قسم کی بیا ن با زی نہیں کرینگے۔
اس سے متعلق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماءجہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کرانے کیلئے وفاقی کابینہ اور پارٹی کے اہم رہنمامتحرک ہوگئے ہیں،جس کے باعث یہ پیغام جاری کیا گیا ہے۔
یا د رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے19ارکان پنجاب اور چھ ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان کو جہانگیر ترین کی خدمات گنواتے ہوئے اراکین سے ملاقات کے لیے وقت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری اوقات میں تبدیلی کا حکمنامہ جاری