فیس لیس سسٹم سے متعلق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں،چیئرمین ایف بی آر 

Sep 15, 2025 | 23:48:PM
فیس لیس سسٹم سے متعلق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں،چیئرمین ایف بی آر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز کا فیس لیس سسٹم موثر طریقے سے کام کر رہا ہے ،فیس لیس سسٹم سے متعلق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ گاڑیوں کے سکینڈل میں ایک ایڈیشنل کلکٹر اور دو اسسٹنٹ کلکٹرز کو معطل کر دیا ہے جبکہ فیک آئی ڈیز کے ذریعے گاڑیوں کی کلیئرنس میں ملوث سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

راشد محمود لنگڑیال کاکہناتھا کہ فیس لیس سسٹم کے ذریعے 17 ہزار گاڑی کی کلیئرنس میں کوئی صداقت نہیں ہے ،پوسٹ کلیئرنس آڈٹ رپورٹ ایف بی آر ریویو سے پہلے میڈیا کو لیک کی گئی، پوسٹ کلیئرنس آڈٹ رپورٹ پر انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے ،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی،انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

چیئرمین ایف بی آرنے کہاکہ بعض عناصر فیس لیس سسٹم کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،فیس لیس کسٹمز سسٹم آنے کے بعد محصولات میں اضافہ ہوا ہے ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: