پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد )پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق فوری طور پر میچ ریفری کے معاملے پر ایکشن نہ لینے پر پی سی بی نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا ۔
فوری ایکشن نہ لینے پر عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں:ایشیا کپ کے باقی میچز، پاکستان کا بڑا فیصلہ،کھیل کے میدان سے اہم خبر آ گئی
اس سے قبل میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہےکہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر باضابطہ شکایت کی گئی ہے ،میچ ریفری نے کرکٹ کی سپرٹ کے خلاف اقدامات کیے،پی سی بی نے ایشیاکپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔