جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئےبلز پالیسی تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)لیسکونے جعلی ڈی ٹیکشن بلوں کی روک تھام اور ریکوری کیلئےبلز چارج کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی۔
انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کو پکڑ کر کروڑوں یونٹس کے ڈی ٹیکشن بلز چارج کئے گئے،ڈی ٹیکشن بلز چارج ہونے پر صارفین نے ادائیگی کرنے کی بجائے عدالتوں سے رجوع کر لیا.
عدالتوں میں کیسز دائر ہونے پر ڈی بلز کی ریکوری کی شرح انتہائی کم ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کاآغاز
ذرائع کے مطابق اب لیسکو نے ریکوری کی شرح بڑھانے اور غلط ڈی ٹیکشن کی روک تھام کے لئے فیصلہ کیا ہے کہ بجلی چوروں کو پکڑ کر ایڈوانس بلز کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں ہو سکیں گے،بجلی چوروں کو مقدمہ درج ہونے پر کنکشن بحالی کے لئے ایڈوانس بل جمع کروانا ہو گا۔