نوعمر کیساتھ جنسی ویڈیوزشائع کرنے پر ہسپانوی کلب کے3 کھلاڑی گرفتار

Sep 15, 2023 | 20:57:PM
نوعمر کیساتھ جنسی ویڈیوزشائع کرنے پر ہسپانوی کلب کے3 کھلاڑی گرفتار
کیپشن: ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہسپانوی پولیس نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کے تین کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا ان میں سے ایک کی نوعمر کے ساتھ جنسی ویڈیوز شائع کی گئی تھیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سپین کے ادارے ایل کنفیڈینشل نے بتایاکہ تینوں کھلاڑیوں کی گرفتاری جمعرات کو اس وقت عمل میں آئی جب نابالغ کی والدہ کی جانب سے کینری جزیرے کی موگن پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ ماں کے دعوے کے مطابق تینوں کھلاڑیوں میں سے ایک نے جنسی ویڈیوز شائع کیں اور گردش کیں۔
پولیس نے تینوں کھلاڑیوں کو ریزرو ڈویژنکاسٹیلا اور تھرڈ ڈویژنسی سے ریال میڈرڈ کے تربیتی میدانوالدیبیباس سے گرفتار کیا اور انہیں ٹریس کینٹوس میں میڈرڈ میونسپلٹی منتقل کر دیا۔کینری جزائر کی جوڈیشل پولیس ان کھلاڑیوں کے بارے میں تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے جن کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ۔ تاہم ال کنفیڈینشل ذرائع کے مطابق اس واقعے میں دیگر کھلاڑی بھی ملوث ہو سکتے ہیں جن میں وہ شخص بھی شامل ہے جو ریال میڈرڈ کی پہلی ٹیم کیلئے کھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کے بیٹے پر فرد جرم عائد، کیا الزامات عائد کئے گئے؟ اہم خبر آ گئی