نئے عدالتی سال پر چیف جسٹس پاکستان کا خطاب، جسٹس فائز اور جسٹس طارق کا جوڈیشل کمیشن ممبران کو خط

Sep 15, 2022 | 21:37:PM
نئے عدالتی سال، چیف جسٹس عمر عطا بندیال، خطاب، جسٹس فائز، جسٹس سردار طارق، جوڈیشل کمیشن ممبران،
کیپشن: چیف جسٹس عمر عطا بندیال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خطاب پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے جوڈیشل کمیشن ممبران کو خط لکھ دیا۔
 خط کے متن کے مطابق خطاب میں چیف جسٹس پاکستان نے بار کونسلز اور جوڈیشل کمیشن ممبران پر تنقید کی،نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا،عدالتی ڈیکورم کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے چیف جسٹس کے خطاب پر خاموشی اختیار کی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہماری خاموشی کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی حمایت نہ سمجھا جائے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کیخلاف باتیں کیں،خط میں مزید کہا گیا کہ چیف جسٹس اکیلا کچھ نہیں ہوتا تمام ججز مل کر عدالت بناتے ہیں،ججز کی خالی نشستوں پر تقرریاں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے کچھ نہیں کیا، شاہین اپنے خرچے پر انگلینڈ میں علاج کروا رہا ہے، آفریدی