نواز شریف جب آئیں گے تو عمران خان جیل میں ہوگا: کیپٹن (ر) صفدر

Sep 15, 2022 | 14:58:PM
نواز شریف جب آئیں گے تو عمران خان جیل میں ہوگا: کیپٹن (ر) صفدر
کیپشن: کیپٹن (ر) صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف جب آئیں گے تو عمران خان جیل میں ہوگا، اسحاق ڈار کو واپس لے آؤ تو روپیہ اوپر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے فتنے سے کوئی محفوظ نہیں: مریم نواز

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف واپس آجائیں گے، جلدی کیوں ہے آپ کو ؟ عمران خان نے جو کیا اسے ختم کرنے میں ایک سال لگے گا، حکومت ہماری نہیں اللہ کی ہے۔

دوسری جانب لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو انتشار اور تباہی کیلئے لانچ کیا گیا، اس شخص نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عمران خان کو پاکستان کی سیاست تباہ کرنے کیلئے لایا گیا، اس شخص کا کام ہی فتنہ ڈالنا ہے، فنڈنگ کرنے والی قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کرے، عمران خان جاتے جاتے آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی توڑ گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے، شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ ہر صوبے جا رہے ہیں۔